بلے کا نشان، الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف  پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرے  گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گزشتہ روز بھی اجلاس ہوا تھا لیکن الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھا۔

تاہم آج الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!