کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او اور سی او او کی کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد

 

کراچی (تشکر نیوز) — کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او انجینئر اسد اللہ خان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کی مکمل کامیابی پر تمام عہدیداران اور ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل کامیابی اراکین کراچی پریس کلب کا پینل پر مکمل اعتماد کا عکاس ہے، اور یہ کامیابی صحافی حضرات کی جانب سے اس پینل پر اعتماد کی بھی ایک روشن مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب شہر قائد اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اس کا ملک میں ایک الگ اور اہم مقام ہے۔

مریم نواز کے فیشن سینس نے نکاح کی تقریب میں توجہ کا مرکز بنا لیا

سی ای او اور سی او او نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب باڈی کراچی پریس کلب کی سابقہ بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی تنظیموں کی بہتری کے لیے ایک متحرک اور جامع ماحول پیدا کرے گی۔ مزید یہ کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ نو منتخب اراکین وطن عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، خصوصاً صوبہ سندھ اور شہر قائد کے مسائل حل کرنے میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔

 

 

کراچی واٹر کارپوریشن کے حکام نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کے کامیاب ہونے والے عہدیداران فاضل جمیلی (صدر)، ارشاد کھوکھر (نائب صدر)، محمد سہیل افضل خان (جنرل سیکریٹری)، محمد منصف (جوائنٹ سیکریٹری)، عمران ایوب (خزانچی) اور گورننگ باڈی کے ممبران حفیظ بلوچ، حماد حسین، کفیل احمد، مونا صدیقی، منظور شیخ، محمد فاروق اور قاضی محمد یاسر کو بھی مبارکباد پیش کی۔

61 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او اور سی او او کی کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!