سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات نئی دہلی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ صدر دروپدی مرمو کی قیادت میں ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، اعلیٰ سویلین اور فوجی حکام سمیت بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک بھی شریک ہوئے۔

چاہت فتح علی خان نے سال نو پر ’بدو بدی‘ کا نیا ریمیکس ورژن جاری کر دیا

ڈاکٹر منموہن سنگھ، جنہوں نے 2004 سے 2014 تک بھارتی وزارت عظمیٰ کے فرائض انجام دیے، کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں 7 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے انہیں دانشمند رہنما اور سرپرست قرار دیا اور ان کی آخری رسومات سے قبل دعا کی۔

ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ ان کا تابوت گارڈ آف آنر کے ساتھ کانگریس ہیڈکوارٹر لے جایا گیا اور پھر شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ’سچا سیاستدان‘ قرار دیا اور ان کی اہم خدمات کو سراہا۔ بھارتی صدر نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی، عاجزی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کی نمایاں خدمات:
1932 میں موجودہ پاکستان کے گاؤں گاہ میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر سنگھ نے کیمبرج اور آکسفورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ وہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے 1991 میں بھارت کو بدترین مالی بحران سے نکالنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ان کے پہلے دور حکومت میں بھارتی معیشت 9 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی رہی اور انہوں نے امریکا کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدہ کیا۔

55 / 100

One thought on “سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!