آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے آل کشمیر یوتھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

ملک باز اسپورٹس اسٹیڈیم بھمبر میں آل کشمیر یوتھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا اہتمام پاک فوج کے تعاون سے کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی اہم پریس کانفرنس آج دوپہر

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر، محمد راشد حنیف تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جا سکے۔

اہل علاقہ نے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی شرکت پر جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ شائقین نے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔

یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ آزاد کشمیر میں کھیلوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گا۔

61 / 100

One thought on “آزاد کشمیر میں پاک فوج کے تعاون سے آل کشمیر یوتھ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!