کوئٹہ: اختر آباد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، تخریب کاری کا شبہ

تشکر نیوز، کوئٹہ — اختر آباد، ویسٹرن بائی پاس کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کی 18 انچ قطر کی مین سپلائی لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے تخریب کاری کا عمل قرار دیا ہے۔ دھماکے کے بعد خارج ہونے والی گیس نے آگ پکڑ لی جسے سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم نے فوری طور پر مین والو بند کر کے بجھا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

سوئی سدرن کے مطابق، متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد آج صبح کام شروع کیا جائے گا۔ مرمت کے لیے تقریباً 12 گھنٹے درکار ہوں گے، تاہم کام کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس واقعے کے باعث بالائی بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول کچھلاک، زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی، پشین اور کوئٹہ شہر کے کئی علاقے، جن میں ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی، اور ہزار گنجی شامل ہیں، گیس کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔

سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ مرمت کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ گیس کی فراہمی بحال کی جا سکے۔

66 / 100

One thought on “کوئٹہ: اختر آباد میں گیس پائپ لائن دھماکہ، تخریب کاری کا شبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!