بابائے قوم کا 148واں یومِ پیدائش – ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

کراچی (تشکر نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 148واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول چڑھائے اور قائداعظم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ناسا کا ’پارکر سولر پروب‘ سورج کے قریب ترین مقام پر، نئی تاریخ رقم

ملک بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ قائداعظم کے افکار کو قومی ترقی کا راستہ قرار دیتے ہوئے انہیں موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ بتایا گیا۔

صدر اور وزیراعظم کا خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغامات میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ قائداعظم کی سیاسی جدوجہد اور عزم نے تاریخ کا دھارا بدلا اور مسلمانوں کو ایک آزاد وطن فراہم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے وژن کو شمولیت، اتحاد اور خوشحالی کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد یقین کی طاقت سے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بہترین مثال ہے۔

قائداعظم کی جدوجہد اور قربانیاں

بابائے قوم کا اصل تعلق راجکوٹ سے تھا، لیکن ان کے والد چمڑے کے کاروبار کے سلسلے میں کراچی منتقل ہو گئے۔ 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح نے اپنی غیر معمولی بصیرت، عزم اور استقلال سے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا اور اپنی تقاریر میں ہمیشہ قربانی، اتحاد اور ہمت کا درس دیا۔

قوم کے لیے پیغام

قائداعظم کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو مصیبت کے وقت گھبرانا نہیں چاہیے اور پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔

ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ قوم کے اس عظیم رہنما کی قربانیوں اور خدمات کو یاد رکھا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “بابائے قوم کا 148واں یومِ پیدائش – ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!