این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز، اسلام آباد — اینٹی نارکوٹکس فورس (این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے، جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 115.506 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

بابائے قوم کا 148واں یومِ پیدائش – ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں ریڈ سن کیپٹل سکوائر B-17 کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں دو گاڑیوں سے چھپائی گئی 14.4 کلو افیون، 70.8 کلو چرس اور 12 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ان کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح، کالا شاہ کاکو انٹرچینج لاہور کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں کوریئر آفس میں پشاور سے بھیجے گئے ایک پارسل سے 10 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ اسلام آباد کے ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ، سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب ایک ملزم سے 302 گرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

67 / 100

One thought on “این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!