تشکر نیوز: کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خضدار کے علاقے وڈھ میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وڈھ کیمپس کا دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران اور طلبہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طلبہ کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاکستان رینجرز کے لانس نائیک محمد تنویر شہید، پرتشدد واقعات میں اہلکاروں کی شہادتوں کی تعداد 4 ہو گئی
نشست کے دوران طلبہ نے کور کمانڈر سے مختلف سوالات کیے، جن کے مدلل اور جامع جوابات دیے گئے۔ کور کمانڈر کی گفتگو سے طلبہ نے نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی نشستیں تواتر سے ہونی چاہئیں، تاکہ افواہوں اور غلط معلومات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
تقریب کے اختتام پر کور کمانڈر بلوچستان نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں، اپنی تعلیم اور مثبت سوچ کے ذریعے صوبے کا نام روشن کریں اور مایوس کن باتوں کی نفی کریں۔”