...

پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پی اے ایف پریس ریلیز

پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ

28 دسمبر، 2023: پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک، کراچی میں آج ایرو اپرینٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ائیر مارشل عرفان احمد ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ایئر ڈیفینس) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ قبل ازیں ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ تقریب کے موقع پر پاک بحریہ کے 66 اور 1 سری لنکن ٹرینی سمیت کل 1410 ایرو اپرینٹسز نے اپنی تکنیکی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ "پاک فضائیہ پیشہ ورانہ طور پر ایک بہترین ادارہ ہے جسے ایک مؤثر عسکری قوت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے، پاک فضائیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ اپنی لازوال بہادری، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت قوم کی توقعات پر پورا اتری”۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے اور مادر وطن کی فضائی حدود کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ مہمان خصوصی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ہماری تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو دور حاضر کے تقاضوں سے پوری طرح ہم آہنگ کر تے ہوئے ایسے قابل اور پیشہ ورانہ مہارت سے لیس ایئر مین تیار کیے جائیں، جو پاک فضائیہ کے جدید دفاعی اثاثوں کے تحفظ اور انہیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے ایرواپرینٹسز کو مبارکباد دی اور آ نے والے وقت میں انکے روشن مستقبل اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف (ایئر ڈیفنس) نے اکیڈمی کے تدریسی عملے کو ان کی مخلصانہ کوششوں اور تربیت کے مقصد سے ان کی گہری وابستگی پر سراہا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایرو اپرینٹسز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ ان ٹرافیوں میں سے مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ایئر کرافٹ مین طلحہٰ عثمان کو دی گئی جبکہ ایروناٹکس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین محمد ارسلان نے حاصل کی۔ ایویانکس ٹیکنالوجی میں بہتریں کارکردگی پر نور خان ٹرافی ایئر کرافٹ مین طلحہٰ عثمان کو دی گئی جبکہ جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی اکیڈمی سارجنٹ ایئر کرافٹ مین انیس الرحمٰن نے اپنے نام کی. غیر ملکی ٹرینیز میں سے بہترین کارکردگی کی ٹرافی سری لنکا کے ایل اے سی ابیکون اے بی ایم ایس نے اپنے نام کی۔

ترجمان پاک فضائیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.