...

شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ شیڈول درہم برہم، 2 دن میں 40 پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک،

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے اور 2 دن میں 40 پروازیں منسوخ اور درجنوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور، سیالکوٹ اور دیگر شہروں کیلئے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا، آج اور کل کی مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ 6 پروازیں دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

دبئی سے سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ائیر کی پرواز ای کے 618 لینڈ نہ کرسکی اور دبئی واپس چلی گئی جب کہ پی آئی اے کی دوحہ لاہور کی پرواز پی کے 280 اسلام اباد اتاری گئی جب کہ گونگزو، جدہ اور دبئی کی پروازیں اسلام آباد میں اتاری گئیں۔

کراچی سے لاہور پہنچی ایک پرواز کراچی واپس اتاری گئی، ائیرپورٹ شیڈیول کے مطابق لاہور اور مختلف ائیر پورٹس کی آج کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی شدید دھند کی وجہ سے 25 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.