سنیئرمینجمنٹ کورس کے34 ویں بیج کےزیر تربیت 41 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور ایس ایم سی کے ڈائریکٹنگ اسٹاف جاوید ضیاء کی سرابراہی میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ملاقات کی۔ا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے41رکنی وفد نے سی پی او کا دورہ کیا۔

‎کراچی28,دسمبر 2023:-

‎سنیئرمینجمنٹ کورس کے34 ویں بیج کےزیر تربیت 41 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیا اور ایس ایم سی کے ڈائریکٹنگ اسٹاف جاوید ضیاء کی سرابراہی میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرامن و امان کی صورتحال،عوام دوست پولیسنگ کے معاشرے پراثرات، انسداد دہشت گردی اقدامات سمیت پولیس کی آپریشنل و انویسٹی گیشن ذمہ داریوں کو مذید بہتر اورمؤثر بنانے جیسے امور پر سیر حاصل معلومات اور تجاویز کو شیئر کیا گیا۔

‎قبل ازیں وفد کی سی پی او آمد پر اے آئی جی ایڈمن نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئےسندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات/یونٹس کے جملہ امور و اقدامات کی تفصیلات سے شرکاء کوآگاہ کیا۔

‎آئی جی سندھ نے وفد کو بتایا کہ عوام دوست پولیسنگ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر اقدامات کیئے جارہے ہیں جن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سرفہرست ہے ان کیمروں کی بدولت تھانہ جات میں آنیوالے سائیلین سے پولیس کے برتاؤ/سلوک اور انکی شکایات کے اندراج جیسے معاملات پر کڑی نگاہ و نگرانی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے ہر ممکن سدباب کے لیئے حکومت سندھ کے تحت سیف سٹی پروجیکٹ اور اسکا آغاز بھی ذیر غور ہے۔علاوہ اذیں اہم پوسٹس پر اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے
‎آئی جی سندھ نے وفد کے شرکاء کو مزید بتایا کہ پولیس کے آپریشنل اور انویسٹی گیشن فرائض کو مزید بہتر اور مؤثر بنانیکے لیئے تمام تر اقدامات کیئے جارہے ہیں جن میں ٹریننگ نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا،پولیس افسران اور جوانوں کے لیئے مختلف/اسپیشل کورسز کو متعارف کرانا،اسکول آف فائنانس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تربیت کی فراہمی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

‎ملاقات کے اختتام پر سندھ پولیس اور نم (NIM) کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔بعداذاں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ملاقات اور اسکے تحت معلومات وتجربات کی شیئرنگ پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

‎اس موقع پر ڈی آئی جیز,اسٹیبلشمنٹ آئی ٹی سندھ سمیت سی پی او میں تعینات تمام اے آئی جیز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!