...

عوامی کالونی پولیس کا گٹکا ماوا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، اہم کامیابی

تشکر نیوز: عوامی کالونی تھانہ پولیس نے شہر میں گٹکا ماوا کے خلاف جاری مہم میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ ایس ایچ او عوامی کالونی کی سربراہی میں کامیاب چھاپے کے دوران ملزم محمود ولد محمد منیر کو گرفتار کر لیا گیا، جو مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری، فروخت اور سپلائی میں ملوث تھا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا، پیکنگ کا سامان، 15 کلو ثابت چھالیہ، 3 کلو باریک چھالیہ، 22 پیکٹ چونا، اور 5 پیکٹ تمباکو برآمد کر لیا گیا۔ تاہم، ملزم کے دیگر ساتھی، حمزہ اور کاشف، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 

 

پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم محمود کو مزید تحقیقات کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.