گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور گورنر کی مختلف ایوشی ایٹو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی: ناظم آباد میں عوامی مسائل پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری سے ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ "گورنرہاﺅس میں تمام قومیتوں کے ثقافتی ایام کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے، اور 24 دسمبر 2024ء کو گورنرہاﺅس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور ہر شعبے میں مثبت اشاریے ظاہر ہو رہے ہیں۔”

گورنر سندھ نے کراچی کی صنعتی فعالیت اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے گورنر سندھ کی جانب سے مہاجر ڈے منانے کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس شاندار فیصلہ کو سراہا۔

ملاقات کے دوران، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے گورنر سندھ کے آئی ٹی مارکی کے دورے کی بھی تعریف کی، جہاں انہوں نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا اور گورنر کے آئی ٹی کورسز کے آغاز کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

56 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!