کراچی، 19 دسمبر 2024: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کے ہمراہ ناظم آباد حاجی مرید گوٹھ کا دورہ کیا اور وہاں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بنگوار، ہاشم مسعود، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر ایاز اور پولیو کی خواتین اور مرد ورکرز بھی موجود تھے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی شاہزیب خانزادہ کو دھمکیاں دینے کی مذمت، فوری کارروائی کا مطالبہ
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والی پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پولیو ویکسین پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو محفوظ کرتی ہے اور ان کی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں۔”
کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے نارتھ ناظم آباد بس ٹرمنل کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ سید حسن نقوی نے کہا کہ "روزانہ کی بنیاد پر ہر ڈسٹرکٹ سے فالو اپ بھی لیتا ہوں اور خود بھی فیلڈ میں رہ کر پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہوں۔”
یہ دورہ پولیو کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی عزم اور پختہ اقدامات کا عکاس ہے۔