آل فارمرز آئی جیز کی آٹھویں سالانہ تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا خطاب

کراچی، 19 دسمبر 2024: آل فارمرز آئی جیز کی آٹھویں سالانہ تقریب کے دوران وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سندھ کے سامنے دو اہم چیلنجز تھے، جن میں اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز شامل ہیں۔ انہوں ن

ے کہا کہ پولیس ان جرائم کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی کر رہی ہے اور اب ان جرائم میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی شاہزیب خانزادہ کو دھمکیاں دینے کی مذمت، فوری کارروائی کا مطالبہ

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس رولز میں مثبت ترامیم کی جا رہی ہیں تاکہ پولیس کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آئی جی سندھ کو فل فلیش کام کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ "آئی جی سندھ اچھا کام کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور صوبائی کابینہ سندھ پولیس کی مکمل حمایت اور معاونت کر رہی ہے۔

انہوں نے اسٹریٹ کرائمز اور کچے میں اغوا برائے تاوان کی روک تھام کے لیے حکومتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں پولیس اصلاحات سے متعلق ترتیب کردہ ورکنگ پیپر شیئر کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ سندھ نے پولیس اصلاحات اور بہتری کے لیے حکومت سندھ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امن و امان، صوبائی معیشت اور عوام کی بہتری کے لیے پولیس اصلاحات انتہائی ضروری ہیں۔

57 / 100

One thought on “آل فارمرز آئی جیز کی آٹھویں سالانہ تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!