اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکالتے ہوئے پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کر دیا ہے۔
امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کا عمان کا دورہ اور اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں
آئی سی سی بورڈ نے اس فارمولے کی منظوری دے دی ہے، جو چیمپئنز ٹرافی، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہوگا۔ معاہدے کے تحت، 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔ بدلے میں، آئی سی سی کے وہ ایونٹس جن کی میزبانی بھارت کرے گا، ان میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جلد جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، پاکستان کو 4 سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جس میں پاکستان کو 2028 کے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے۔
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمولے کا اطلاق
2028 کا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا، اور اس میں بھی پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اطلاق ہوگا۔ اس کے علاوہ، 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی، اور نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا۔
بھارت کی میزبانی میں اہم ایونٹس
ویمن ورلڈ کپ 2025 اور مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، جس میں دونوں ممالک کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
تین قومی سیریز کا امکان
آئی سی سی نے ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز بھی پیش کی ہے جس میں پاکستان، بھارت اور کسی اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ سیریز بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگی، اور یہ تجویز پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے ازالے کے طور پر پیش کی گئی ہے۔