کراچی تھانے میں خاتون کی کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل

کراچی تھانے میں خاتون کی کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل

کراچی(تشکُّر نیور ڈیسک 27 دسمبر 2023 گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون تھانے میں زمین پر گرے ہوئے کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگ رہی ہیں
کراچی کے اقبال مارکیٹ تھانے میں خاتون کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون تھانے میں زمین پر گرے ہوئے کے الیکٹرک عملے سے معافی مانگ رہی ہیں۔

پولیس نے مطابق خاتون کے خلاف اقبال مارکیٹ تھانے میں کےالیکٹرک نے شکایت درج کروائی تھی اور کے الیکٹرک کی شکایت پر خاتون کو تھانے طلب کیا گیا تھا اوردونوں فریقین کی باہمی رضامندی پر صلح کروادی گئی۔

تاہم اب پولیس نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے 2 افراد پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

حکام نے کہا کہ ویڈیو میں خاتون کو معافی مانگتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ویڈیو سے خاتون کی عزت نفس مجروع ہوئی، ویڈیو بنانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!