اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: (تشکر نیوز) اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر پولیس کی فوری کارروائی سے ان کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان نے شام میں بدلتی صورتحال پر نظر رکھنے کا اعلان، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

گرفتار ملزمان علاقے میں اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش یہ اعتراف کیا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں شہریوں سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔ شہریوں نے بھی ملزمان کی شناخت کی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جو اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت صدام اور غلام مرتضیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

2 thoughts on “اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!