کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ پر حکومت کا بی بی سی سے رابطہ
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور
دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔
مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔