کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کے خلاف کارروائی

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹر G-31 اللہ والا ٹاؤن میں فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی کیبن نما دکان پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالماجد اور ساجد خان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان اور چین کی مشترکہ مشق “واریئر 8” کامیابی سے مکمل
ملزمان پر ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کا الزام ہے، جو ماحولیاتی اور تکنیکی طور پر خطرناک تھی اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی تھی۔

پولیس کے مطابق، ایل پی جی سلنڈر دھماکوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور انہیں مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی نے اس کارروائی کی تصدیق کی۔

61 / 100

One thought on “کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!