ملیر کینٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کے خلاف کارروائی
گرفتاری تھانہ ملیر کینٹ کی حدود میں عمل میں آئی، جہاں ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق، ملزم اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا۔
پولیس نے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوا دیا ہے، جبکہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔