سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا؛ مظاہرین کی اموات کی جھوٹی خبریں زیرگردش

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، دوران احتجاج شیلنگ سے مظاہرین کی اموات کی جھوٹی خبریں زیرگردش ہیں۔
پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، لاکھوں کی غیر قانونی اشیاء برآمد

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے، اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ایک بار پھر من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

 

 

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کل رات کے پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

65 / 100

One thought on “سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا؛ مظاہرین کی اموات کی جھوٹی خبریں زیرگردش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!