پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، لاکھوں کی غیر قانونی اشیاء برآمد

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
27 نومبر 2024
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔

پہلی کارروائی کے دوران منگھوپیر روڈ نزد میانوالی کالونی میں ایک مشکوک کنٹینر کی تلاشی کے دوران 2 ملزمان، عجب لحان اور گل بدین، کو گرفتار کیا گیا۔ کنٹینر سے 16800 کلو گرام نان کسٹم پیڈ چھالیہ کے 141 کارٹن، 3135 کلو گرام راجنی کے 420 کارٹن، اور 38 کارٹن پیپسی چھالیہ برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

دوسری کارروائی پیرآباد پولیس اسٹیشن کے علاقے بنارس آریانا بس اڈہ پختون مارکیٹ میں کی گئی، جہاں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں۔ ان اشیاء میں خشک دودھ، سگریٹ، چائنہ نمک، گاڑیوں کے بال بیرنگ اور بال بیرنگ برش شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

تمام گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ اشیاء کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اسمگلنگ اور جرائم کے خاتمے میں تعاون کریں اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101، یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

ترجمان سندھ رینجرز

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!