13 نومبر کو کراچی کے علاقے انچولی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتول کی شناخت ابو ہاشم کے نام سے ہوئی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کیا گیا۔
تفتیشی تفصیلات:
تیموریہ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی منشیات اور گٹکا ماوا کے خلاف مؤثر کارروائیاں
ملزمان کے مطابق قتل کا حکم کاشف نامی شخص نے دیا۔
ابو ہاشم کو قتل کرنے کی 50 ہزار روپے میں سپاری دی گئی، اور یہ کارروائی ایک کالعدم مذہبی تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کے ذریعے انجام دی گئی۔
پولیس کے مطابق:
قتل کے بعد موبائل فون چھیننے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہو۔
واقعہ میں ایرانی دہشت گرد تنظیم "زینبیون” کی کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔