کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری جاں بحق

کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شہری کی جان لے لی۔ جاں بحق ہونے والے سلمان کا تعلق لیاقت آباد نمبر ایک سے تھا، وہ چار بچوں کے والد اور کیٹرنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔

کراچی انچولی میں ٹارگٹ کلنگ، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل سے گھر واپس جا رہے تھے۔ بلال، جو واقعے کا عینی شاہد بھی ہے، نے بتایا کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سلمان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک گولی اور ایک خول برآمد کیا ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ صرف ایک گولی سے کی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

 

 

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے 107 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی قابل ذکر ہے، تاہم امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

61 / 100

One thought on “کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!