ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروش مافیا کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی، تین ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: تھانہ پاپوش نگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش مافیا کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ اور منظم گروہ کا حصہ ہیں۔

شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، خوشی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی

گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال ولد نور محمد، شہزاد ولد اجمیری، اور محمد الیاس ولد نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 90 گرام آئس برآمد کی ہے۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، اور وہ قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزم شہزاد ولد اجمیری کا ریکارڈ مندرجہ ذیل ہے:

  • FIR#204/2019
    U/S#6(9)-A
    PS#Paposh Nagar
  • FIR#39/2020
    U/S#6(9)-A
    PS#Paposh Nagar
  • FIR#329/2022
    U/S#9(i)3-A
    PS#Paposh Nagar
  • FIR#80/2024
    U/S#9(i)3-A
    PS#Paposh Nagar

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ملزمان کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

61 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی منشیات فروش مافیا کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی، تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!