پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

تشکر نیوز: پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد نے 1995 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی، نیول وار کالج امریکہ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ سے گریجویٹ ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان کا ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات

ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان نے مختلف پیشہ ورانہ کورسز میں شرکت کی ہے جن میں برطانیہ سے انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ اسٹڈیز کورس، امریکہ سے نیول اسٹاف کورس، پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے نیول اسٹاف کورس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس شامل ہیں۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس مجاہد، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس طارق، کمانڈر 18 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن، کیپٹن ٹریننگ ہیڈکوارٹرز ایف او ایس ٹی، ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز پی ایم ایس اے، چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ اور نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ڈیویلپمنٹل پلانز) شامل ہیں۔

 

 

ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ ان کی ترقی پاک بحریہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی شاندار کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!