تشکر نیوز: کراچی میں 22 اور 23 نومبر کی درمیانی شب کو شارع فیصل پر سیکیورٹی کی وجہ سے متعدد مقامات پر ٹریفک بند رہے گی۔ یہ بندش 02:00 بجے سے 05:00 بجے تک جاری رہے گی۔
پاک بحریہ کے کموڈور عتیق الرحمان عابد کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
بند کی جانے والی اہم سڑکیں:
ڈرگ روڈ سے کارساز: دونوں اطراف میں ٹریفک بند رہے گی۔
کارساز سے حسن اسکوائر: حبیب رحمت اللہ روڈ بھی بند ہوگا۔
متبادل راستے:
ڈرگ روڈ: ایئرپورٹ سے شہر کی طرف آنے والی تمام ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ متبادل راستہ: شارع فیصل سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ اور نیپا کا راستہ اختیار کریں۔
کارساز: شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو کارساز اور ایئرپورٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ متبادل راستہ: بلوچ کالونی برج کے نیچے سے شہید ملت روڈ، جیل فلائی اوور سے حسن اسکوائر، نیپا اور ملینئیم روڈ کا استعمال کریں۔
سر شاہ سلیمان روڈ: یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم یا ایکسپو کی طرف جانے والی ٹریفک کو بند کیا جائے گا۔
نیو ٹاؤن: یونیورسٹی روڈ سے آغا خان ہسپتال کے بعد ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ، کارساز اور ملینئیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حسن اسکوائر: لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر برج کی طرف جانے والی ٹریفک بھی بند رہے گی۔
عوام الناس سے درخواست: ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور ان ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 یا سوشل میڈیا چینلز (فیس بک، واٹس ایپ، ایف ایم ریڈیو 88.6) سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔