ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا نمائش آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی اور شہر میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں نمائش آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس

پولیس چیف نے شہر میں سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کو انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے کے علاوہ تھانوں کے درمیان روابط کو مزید مربوط کرنے کے احکامات دیے۔

جاوید عالم اوڈھو نے پیٹرولنگ، پکٹنگ اور ناکہ بندیوں کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی اور نمائش آئیڈیاز 2024 کے دوران غیر ملکی مندوبین کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دینے کی تاکید کی۔

 

 

پولیس چیف نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت حکمت عملی پر عمل درآمد کرنے کے احکامات دیتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!