وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس، سعودی عربیہ کے کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ رلیف کے سینئر ایڈوائیزر ڈاکٹر زیاد میمش، ہیلتھ اینڈ انوائرمینٹل ایڈ رلیف کے ڈائریکٹر عبداللہ صالح، پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجے سیکرا، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر حنان بلخی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآڈینیٹر انوارالحق اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ سندھ میں اس سال 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی پچھلی حکومت کے دور میں تھے، تو سندھ میں 34 ماہ تک پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا تھا، مگر نگران حکومت کی توجہ انتخابات پر ہونے کی وجہ سے پولیو پروگرام پر مؤثر انداز میں کام نہیں ہو سکا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب دوبارہ وائرس کا پھیلاؤ رپورٹ ہوا ہے، تاہم پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے اور اس پروگرام کو مکمل حمایت فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے حکمت عملی اور اقدامات

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں مزید کہا کہ پولیو پروگرام کے تحت 4500 عملے کو مہم میں شامل کیا گیا ہے اور 23000 انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ نے ویکسین کے انکار کرنے والے علاقوں میں کمیونٹی سے رابطہ بڑھایا ہے، جس کے نتیجے میں ستمبر کی مہم میں 50 فیصد انکار کرنے والوں کو ویکسین دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہر قومی مہم میں 80,000 سے زائد فرنٹ لائن ورکرز 10.6 ملین بچوں کی ویکسینیشن کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، اور ستمبر اور اکتوبر کی مہموں کے دوران لاٹ کوالٹی اشورینس سیمپلنگ کے پاس ریٹ بالترتیب 89 فیصد اور 84 فیصد رہا۔

عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت

 

 

بی ایم جی ایف کے چیئرمین ڈاکٹر کرسٹوفر الیاس نے سندھ حکومت کی پولیو کے خاتمے کی جدوجہد کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمے کے لیے مسلسل تعاون کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ رلیف کے سینئر ایڈوائیزر ڈاکٹر زیاد میمش نے کہا کہ سندھ حکومت کا بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا نیٹ ورک بہترین ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں بچوں کی قوت مدافعت پر مزید توجہ دینی ہوگی۔

57 / 100

2 thoughts on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی ایم جی ایف پولیو اور سائیٹ بورڈ کے وفد سے اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!