ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، 39 افراد جاں بحق، 28 زخمی

کرک (تشکر نیوز) – خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں جمعرات کو مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید یوسی آفس کا افتتاح

پولیس حکام کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں، جبکہ ایک نو سالہ بچی سمیت 7 خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

حادثے میں زخمیوں میں سے 2 خواتین سمیت 12 زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 16 زخمی تحصیل ہسپتال علیزئی پہنچائے گئے۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق درجنوں مسافر اب بھی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں اور فورسز سے فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

قبائلی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا واقعے کی مذمت
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے حملے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ردعمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا اور علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی یقین دہانی
تمام رہنماؤں نے اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

59 / 100

One thought on “ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، 39 افراد جاں بحق، 28 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!