گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں شرکت

کراچی (تشکر نیوز) – گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جوش و جذبہ انسان کو کسی بھی شعبے میں کامیاب بنانے کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اپنے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز تیسرے خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کا 92 نیوز کے کرائم رپورٹر ندیم احمد کی عیادت کا دورہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے اسکواش کے میدان میں عالمی سطح پر طویل عرصے تک اپنے قدم جمائے ہیں اور یہ اعزاز پاکستان کے سوا کسی اور ملک کے حصے میں نہیں آیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کھلاڑی ٹرافی یا انعام کے لئے نہیں بلکہ قوم کا فخر بننے کے لئے کھیلتے ہیں اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کو ’’نظریہ خدمت‘‘ کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس کے دروازے عوام کے لئے کھول دیے گئے ہیں۔ اب تک 35 لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاؤس آچکے ہیں اور گورنر ہاؤس کی جانب سے مستحقین کو راشن اور طلباء کو آئی ٹی کورسز کی مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

سابق نگراں وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی نے اس ایونٹ کے انعقاد پر خیرپور شوگر ملز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکواش میں بچوں اور بچیوں کی دلچسپی میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ اسکواش کا کھیل پاکستان میں ترقی کر رہا ہے۔

 

 

چیمپئن شپ کے فائنل میچز میں انڈر 9 اور انڈر 13 کی بوائز کیٹیگریز اور انڈر 15 کی گرلز کیٹیگریز کے فائنل کھیلے گئے۔ ہر فاتح کو خیرپور شوگر ملز کی جانب سے 2 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

61 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!