نائجیریا میں مسلح گروہوں کے حملوں میں 160 افراد ہلاک، 300 زخمی

ویب ڈیسک،

علاقے میں مسلمان اور عیسائی آبادیوں کے درمیان نسلی اور مذہنی تنازعات چل رہے ہیں

نائجیریا کے وسطی علاقوں میں متعدد دیہات پر مسلح گروہوں کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 160 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ مسلح گروہوں نے وسطی نائیجیریا میں گزشتہ اختتام ہفتہ پر کئی دیہاتوں پر حملوں میں کم از کم 160 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پلیٹیو سٹیٹ کے دارالحکومت بوکوس میں مقامی حکومت کے سربراہ پیر کاسہ نے 160افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق ان مسلح گروہوں نے مختلف کمیونٹیز کے گھروں پر حملے کئے اور انہیں نذر آتش کر دیا ۔ حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہو ئے جنہیں بوکوس، جوس اور بارکن لاڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں مقیم مسلمان اور عیسائی آبادیوں کے درمیان نسلی اور مذہنی تنازعات چل رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!