کراچی: انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی اسمگلڈ ہیوی بائکس اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف بڑی کارروائی

کراچی: انفورسمنٹ کلکٹریٹ (ASO) کراچی نے حساس ادارے کی اطلاعات پر صدر اور ڈی ایچ اے فیز ون میں دو گوداموں پر کامیاب چھاپوں کے دوران 37 اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلز، جن کی مالیت 10 کروڑ 76 لاکھ روپے (29.176 ملین) بنتی ہے، برآمد کر لیں۔ دوسری کارروائی میں ملیر کینٹ سے 21 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، جن کی مالیت 26 کروڑ 42 لاکھ روپے (264.22 ملین) ہے، ضبط کی گئیں۔

‘شہادت میری تقدیر ہے’،میجر محمد حسیب شہید کی یہ آواز ہمارے دلوں میں گونجتی رہے گی

یہ بڑی کارروائیاں ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ محمد رضا نقوی کی قیادت میں عمل میں لائی گئیں۔ برآمد شدہ گاڑیاں اور بائکس، جن کی مجموعی مالیت 44 کروڑ 51 لاکھ روپے (440.51 ملین) ہے، تحویل میں لے کر ASO کے گودام منتقل کر دی گئیں۔

انسداد اسمگلنگ آپریشن حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کیا گیا، اور کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!