کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی بڑی کارروائی، کار چوری اور چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر میں کاریں چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر تھانہ الفلاح سے سرقہ شدہ شہزور، تھانہ عزیز بھٹی کی سوزوکی کلٹس، اور تھانہ گلشن اقبال کی ٹویوٹا کرولا برآمد کر لی گئیں۔

کراچی پولیس کے 419 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی

ملزمان گلزار بروہی اور شیراز تھیم، جو کہ شکارپور کے رہائشی اور عادی جرائم پیشہ ہیں، کو تھانہ عزیز بھٹی کی چوری شدہ سوزوکی کلٹس (BHM-949) لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ حکیم ابڑو نامی ملزم سے برآمد ہونے والی ٹویوٹا کرولا (AML-090)، جس پر جعلی نمبر لگا ہوا تھا، تھانہ گلشن اقبال سے چوری ہوئی تھی اور اس کا مقدمہ الزام نمبر 619/2023 درج ہے۔

برآمد شدہ شہزور، جس پر جعلی نمبر پلیٹ (KH-5580) لگی ہوئی تھی، کا اصل نمبر KM-0374 ہے اور وہ تھانہ الفلاح سے سرقہ شدہ تھی۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اے وی ایل سی کے ایس ایچ او اور جوہر ڈویژن پولیس نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

 

 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چوری اور چھینی گئی کاروں کو مختلف مقامات پر منتقل کرتے تھے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری اور دیگر گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

58 / 100

One thought on “کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی بڑی کارروائی، کار چوری اور چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!