اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 9 کارروائیوں
میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مجموعی طور پر 210.474 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 14 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون: وزیراعلیٰ سندھ کو پیشرفت رپورٹ پیش
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائی

سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 800 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں

  • لاہور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 2.574 کلوگرام آئس برآمد۔
  • چمن کے کلی عطااللہ علاقے میں خالی مکان سے 52 کلو ہیروئن اور 9 کلو آئس برآمد۔
  • شیخوپورہ کے جڑانوالہ روڈ پر دو گاڑیوں سے 19.2 کلو افیون اور 31.2 کلو چرس برآمد، 5 ملزمان گرفتار۔
  • پسرور بائی پاس، سیالکوٹ کے قریب ایک ملزم سے 38.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد۔
  • ڈیرہ غازی خان روڈ، لورالائی کے قریب سے 26 کلو ہیروئن برآمد۔
  • سیالکوٹ کی ڈسکہ روڈ پر ایک ملزم سے 24 کلو چرس برآمد۔
  • طورخم بارڈر کے قریب ہوٹل سے ایک ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو چرس برآمد۔
  • مریدکے نارووال روڈ، شیخوپورہ میں چیک پوسٹ پر ایک کلو افیون اور 2.4 کلو چرس برآمد۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

64 / 100

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!