چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر

راولپنڈی (تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے جام شہادت نوش کیا

بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر تعاون بڑھانے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ اس موقع پر قطری افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

56 / 100

One thought on “چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!