چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کے بچوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، جس میں ان کا جذبہ اور وطن کی خدمت کے لیے عزم قابلِ دید رہا۔
کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ آور بی ایل اے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات منظر عام پر
ملتان گیریژن میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ اس دوران بچوں کو عسکری زندگی کے پہلوؤں اور ملک کی خدمت کے مختلف طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔
دورے کے دوران بچوں کو چھوٹے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے بھی آگاہی دی گئی۔ پاک فوج کا یہ اقدام بچوں کے لیے نہایت یادگار ثابت ہوا، جس نے ان میں حب الوطنی اور دفاع وطن کے جذبے کو مزید تقویت دی۔ بچوں نے پاک فوج کی قربانیوں اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے، جو 2004 میں ملتان میں قائم کیا گیا تھا۔ بیورو نے اپنی خدمات کو وسعت دیتے ہوئے فیصل آباد، گجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت کئی شہروں میں بھی مراکز قائم کیے ہیں۔