حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے ساتھ ایک دن؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچے وطن کی خدمت کیلیے پُرعزم

کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کی حدود میں میں گزشتہ دنوں چین کے شہریوں پر خودکش حملہ کیاگیا، دھماکے میں 2 چائنیز اور پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، حملہ آوروں نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی تھی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تفتیش کی، حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رکشہ مالکان سےمتعلق تفتیش کی گئی، خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی سی سی ٹی وی سے پہچان ہوئی۔

 

 

ضیا لنجار نے کہا کہ ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد کا بھی پتا لگایا گیا، کراچی سے خریدی گئی گاڑی کو حملے کے لیے تیار کیا گیا، حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

55 / 100

One thought on “حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!