ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا قائداعظم اورکرسمس ڈے کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ25 دسمبر 2023
پریس ریلیز

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا قائداعظم اورکرسمس ڈے کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ کرسمس کی تقریبات کے دوران چرچوں اور قائد اعظم ڈے پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے رینجرزکے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ کا مختلف چرچوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں کابھی دورہ۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کے موقع پر مبارک بادد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ڈی جی رینجرز سندھ کا رینجرز، پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات پر اظہاراطمینان۔

سندھ رینجرز کی جانب سے قائداعظم اورکرسمس ڈے کے موقع پر شہر کے اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت جاری رہا اور سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی جاری رہا۔


تر جمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!