تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پریس ریلیز :
مورخہ : 25 دسمبر 2023
ٹی ایل پی اور پی ایس ٹی کا اتحاد ، کراچی کی سیاست میں زبردست ہلچل ۔۔
تحریکِ لبیک پاکستان اور پاکستان سنی تحریک ذمہ داران کی رضوی ہاؤس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس
پی ایس ٹی رہنماؤں کو رضوی ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
عوام اہلسنت کے وسیع تر مفاد کے لئے اتحاد کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
یہ اتحاد نہ صرف کراچی بلکہ ملک بھر میں سیاست کا رخ موڑ دے گا ۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
ہم تمام تنظیمات اہلسنت کو سے یہ کہتے ہیں کہ یہ وقت متحد ہوکر الیکشن لڑنے کا ہے۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
پاکستان سنی تحریک کے کے کرین کے نشان پر الیکشن لڑنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
پاکستان سنی تحریکِ ، تحریکِ لبیک پاکستان کے نشان کرین کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
پاکستان سنی تحریکِ کراچی کے 3 انتخابی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، جس میں پی ایس 91, پی ایس 103 اور این اے 237 شامل ہیں۔
مفتی قاسم فخری امیر کراچی ٹی ایل پی
پاکستان سنی تحریکِ نے ہمیشہ اتحاد اہلسنت کے لئے کردار ادا کیا ہے۔
صاحبزادہ علامہ بلال عباس نائب صدر پی ایس ٹی
اتحاد اہل سنت کی کوششوں کے لئے ہم علامہ سعد حسین رضوی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
صاحبزادہ علامہ بلال عباس نائب صدر پی ایس ٹی
ان شاء اللّه ، مل کر میدان عمل میں سیکولر قوتوں کا مقابلہ کریں گے ۔
صاحبزادہ علامہ بلال عباس نائب صدر پی ایس ٹی
2024 الیکشن ثابت کر دیں گے کہ کراچی کل بھی اہل سنت کا تھا آج بھی اہل سنت کا ہے ۔
صاحبزادہ علامہ بلال عباس نائب صدر پی ایس ٹی
کراچی( تشکُّر نیوز رپورٹنگ) تحریکِ لبیک پاکستان اور پاکستان سنی تحریکِ کے مرکزی ذمہ داران کی رضوی ہاؤس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رکن شوری سابقہ ایم پی اے، امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام اہلسنت کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا کہ الیکشن 2024 میں پاکستان سنی تحریکِ کے ساتھ کراچی سطح پر اتحاد رہے گا، ہم تمام تنظیمات اہلسنت سے یہ بات کہتے ہیں کہ یہ وقت متحد ہوکر الیکشن لڑنے کا ہے، ہم پاکستان سنی تحریکِ کے کرین کے نشان پر الیکشن لڑنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان سنی تحریکِ کراچی کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی جس میں پی ایس 91, پی ایس 103 اور این اے 237 شامل ہے، ہم عوامِ اہلسنت، علماء و مشائخ پیرانِ عظام، تاجر، وکلاء، ڈاکٹر، مزدور غرض یہ کہ تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ظلم کے نظام کے خاتمے کہ لئے کرین کے نشان پر مہر لگا کر تحریکِ لبیک پاکستان کو کامیاب بنائیں، الحمدللہ تحریکِ لبیک پاکستان لسانیت سے پاک جماعت ہے اس میں پختون، بلوچ، پنجابی، سندھی، مہاجر، سرائیکی، کشمیری اور تمام قوموں کی نمائندگی شامل ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریکِ کے نائب صدر علامہ بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہپاکستان سنی تحریکِ نے ہمیشہ اتحاد اہلسنت کے لئے کردار ادا کیا ہے، ٹی ایل پی کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کی اتحاد کی کوشش کو سراہتے ہیں انتخابات میں ان شاءاللہ ایک ہوکر کام کرینگے تاکہ اسمبلیوں میں اہلسنت کی نمائندگی پہنچ سکے، سربراہ پاکستان سنی تحریکِ محمد شاداب رضا نقشبندی بھائی کی خصوصی ہدایت پر پریس کانفرنس میں پہنچے ہیں اور اپنے شہید قائدین کی اہلسنت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کو عملی جامع پہنانے کے لئے بھرپور کوشش کرکے ہیں، پاکستان سنی تحریکِ سے اتحاد کراچی کی سطح پر کیا ہے کیوں کہ کم وقت میں یہ سلسلہ شروع ہوا ہے، ان شاءاللہ اہلسنت کے عظیم تر مفاد میں آئندہ بھی ملک گیر سطح پر اتحاد اہلسنت کیلئے جدوجہد کرینگے، پاکستان سنی تحریکِ اسمبلیوں میں اہلسنت کی نمائندگی دیکھنا چاہتی ہے، بڑے وژن کے لئے کام کرنے کے لئے علماء و مشائخ اور عوام اہلسنت بھر پور کردار ادا کریں۔
جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن