چنیسر گوٹھ: پانی اور گیس کی عدم فراہمی پر شکایت کرنے والی خاتون کے ساتھ یوسی صدر کی بدتمیزی

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے یوسی 4 چنیسر گوٹھ، محمود آباد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں یوسی صدر اسماعیل کمبرانی کو ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھارائی محلہ کی رہائشی خاتون پانی اور گیس کی طویل بندش کی شکایت لے کر یوسی آفس پہنچی۔

کراچی: کھارادر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ، ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: عینی شاہدین کے مطابق، اسماعیل کمبرانی نے نہ صرف اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکر خاتون کو دھمکایا بلکہ اس کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے پانی اور گیس کی عدم دستیابی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اور اس سلسلے میں بارہا درخواستیں دی جا چکی ہیں۔

 

 

کراچی: واضح رہے کہ ٹاؤن چیئرمین صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر عوامی خدمت کے وعدے کیے جاتے ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہوتا۔

58 / 100

One thought on “چنیسر گوٹھ: پانی اور گیس کی عدم فراہمی پر شکایت کرنے والی خاتون کے ساتھ یوسی صدر کی بدتمیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!