نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے، احسن اقبال

نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے، احسن اقبال
نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے درد کو محسوس کیا، نواز شریف نے ملک اور عوام کی ترقی کےلیے کام کیا،

ناروال (تشکُّر نیور اخبار 24 دسمبر2023ء) سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہے۔ انہوں نے نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کے درد کو محسوس کیا، نواز شریف نے ملک اور عوام کی ترقی کےلیے کام کیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خواب ہے پاکستان کی معیشت بھی ناقابل تسخیر بنے۔
ہمیشہ نواز شریف کے خوابوں کو مکمل نہیں ہونے دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں اپنی متوقع شکست سے بچنے کیلئے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔احسن اقبال نے نارووال کے حلقہ این اے 76سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اس موقع پر کارکنان سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024 صاف شفاف ہوں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریاستی جرم کرنے پر کارروائی کی جا رہی ہے، 8 فروری کو ہر قیمت پر انتخابات ہوں گے، انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ بھی واضع حکم دے چکی ہے، انتخابات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے پی ٹی آئی مختلف حربے استعمال کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ انتخابات نہ ہوں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر گھنانا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے پاس صرف دو راستے ہیں، اپنے کیے پر عوام سے معافی مانگے اور مفرور عدالت میں پیش کرے، ہم تمام پارٹیوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!