ٹیکسپو اینڈ آئیڈیاز 2024 کے لیے سیکیورٹی پلان حتمی، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اجلاس

تشکرنیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش ٹیکسپو اینڈ آئیڈیاز 2024 کے سیکیورٹی انتظامات پر غور کرنے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ایس ایس پیز سیکیورٹی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

پاکستان بازار پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پولیس چیف کو نمائش کے لیے ترتیب دی گئی سیکیورٹی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایکسپو سینٹر کے اندر اور اطراف میں سخت نگرانی کے ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، اور غیر ملکی شخصیات خصوصاً چینی تاجروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل روٹس کی آگاہی اور ٹریفک پلان پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس چیف نے رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ، اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں پر بھی زور دیا تاکہ سیکیورٹی انتظامات ہر سطح پر مضبوط ہوں۔

 

 

63 / 100

One thought on “ٹیکسپو اینڈ آئیڈیاز 2024 کے لیے سیکیورٹی پلان حتمی، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!