کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری

KPMC-KPO
SUNDAY 24 DEC 2023

پریس ریلیز

کراچی ( اسٹاف کرائم رپورٹر ہارون انصاری تشکُّر نیوز) شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 16 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 26 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 20 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 01 گاڑی اور 08 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 664 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 43 کلو 146 گرام چرس، ہیروئین، آئس/کرسٹال اور 91 بوتلیں شراب کی برآمد کی گئیں۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 127 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 ھینڈ گرینیڈ تحویل میں لئے گئے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 41 موٹرسائیکلیں اور 06 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں۔

کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

ترجمان کراچی پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!