شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا سابق بینک ملازم 10 سال بعد پکڑا گیا:ایف آئی اے‘

شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا سابق بینک ملازم 10 سال بعد پکڑا گیا:ایف آئی اے‘
ملزم نے صارف کی چیک بکس کا استعمال کرکے اکاؤنٹ سے 42 لاکھ روپے ہتھیائے

کراچی ( تشکُّر نیوز اخبار 24 دسمبر 2023ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والا سابق بینک ملازم 10 سال بعد پکڑا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ نے شہری کے اکاؤنٹ کا صفایا کرنے والے سابق بینک ملازم کو 10 سال بعد گرفتار کر لیا، اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی ایک کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے نتیجے میں فراڈ میں ملوث نجی بینک کے سابق ملازم فہد محمد محسن کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے دوران تعیناتی جعل سازی سے صارف کی چیک بکس جاری کروائیں، جن کی مدد سے ملزم فہد محمد محسن نے بینک صارف کے اکاؤنٹ سے 42 لاکھ روپے ہتھیائے، اس فراڈ پر ملزم کے خلاف سال 2013ء میں مقدمہ درج ہوا، تاہم وہ 10 سال سے روپوش تھا، گرفتاری کے بعد فہد محمد محسن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!