دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹنے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پائپ لائن پھٹنے سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند
لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا،

کراچی (تشکُّر نیور اخبارت 23دسمبر2023ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی، جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔لائن متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا

سی ای او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق متاثر لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!