...

کوئٹہ میں دھماکا، 15 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، 15 افراد زخمی
گیس لیکیج کے باعث تین گھروں میں دھماکے ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل

 

 

کوئٹہ(تشکُّر نیور )کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں میاں، بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔رپورٹ کے مطابق گیس لیکیج سے نواں کلی میں بھی دھماکا ہوا جہاں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ کچلاک میں دھماکے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جھلس گئے۔پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کی لئے برن سینٹر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.