صرف 1 سال میں بجلی 47 روپے مہنگی ہو گئی

صرف 1 سال میں بجلی 47 روپے مہنگی ہو گئی
پاکستانی بجلی صارفین کیلئے 2023 ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا سال بن گیا، عوام کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بے حد مشکل ہو گئی

لاہور(تشکُّر نیور تازہ ترین ۔ 23 دسمبر 2023ء) صرف 1 سال میں بجلی 47 روپے مہنگی ہو گئی، پاکستانی بجلی صارفین کیلئے 2023 ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا سال بن گیا، عوام کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بے حد مشکل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2023 جہاں ایک جانب مجموعی مہنگائی کے لحاظ سے پاکستانی عوام کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بھیانک سال ثابت ہوا، وہیں بجلی مہنگی ہونے کے معاملے نے بھی عوام کی معاشی کمر توڑ کر رکھ دی۔
ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 بجلی کے صارفین کیلئے بھاری ترین سال رہا، بجلی کے نرخوں میں بڑا اضافہ مہنگائی بڑھنے کا سبب بھی بن گیا ، رواں سال بجلی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 47 روپے کا مجموعی اضافہ ہوا، بھاری بلوں کے باوجود بجلی کا بڑا شارٹ فال اور 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی ہوتی رہی۔

رواں سال بجلی کے رعایتی پیکجز بھی ختم کئے گئے، حکومت نے کسانوں کو دی جانے والی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سبسڈی فروری میں واپس لے لی، درآمدی صنعتوں کیلئے 19 روپے 99 پیسے کا رعایتی پیکج بھی فروری میں ختم کیا چکا ہے۔ نگران وزیر توانائی نے سال 2023 میں بجلی مہنگی ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیپسٹی پیمنٹس کو بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
نگران وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی منصوبوں میں کیپسٹی پیمنٹس کی خطرناک شرائط کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، حکومت کو متبادل توانائی کی جانب جانا ہوگا۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 26 سو ارب روپے تک پہنچ چکا، بجلی گھروں کی تعمیر پر لیا گیا قرض بھی عوام سود سمیت واپس کر رہے ہیں۔ نگران وزیر توانائی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا سلسلہ ابھی تھمتا نظر نہیں آ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!