کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی، سچل میں 3 ڈاکو گرفتار

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مددگار 15 سچل یونٹ کے اہلکاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر شاباش دی ہے۔ 14 اکتوبر 2024 کی رات 3 بجکر 30 منٹ پر تھانہ سچل کی حدود میں واقع مدراس سوسائٹی کے قریب پولیس 15 سچل کی موبائل اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھی جب ایک شہری نے وہاں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع دی۔

پاکستان میں اٹلی کی سفیر کا بیان: دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش

پولیس موبائل فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس 15 سچل نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمیرا چوک کے قریب تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید سمیر، سلمان اور ولید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے۔

 

 

مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

57 / 100

One thought on “کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی، سچل میں 3 ڈاکو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!